• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 فروری قوم کے پاس غلطیاں سدھارنے کا دن ہوگا، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 8فروری قوم کے پاس غلطیاں سدھارنے کا دن ہے ترازو پر مہر لگا کر ملک کو نا اہل اور نالائق اشرافیہ سے بچانا ہو گا الیکشن میں بار بار آزمائی ہوئی ناکام سیاسی جماعتوں اور باصلاحیت، دیانت دار جماعت اسلامی کا مقابلہ ہے ہر شخص مہنگائی کے ذمہ دار سابق حکومتوں کو بدعائیں دے رہاہے سابقہ تینوں حکمران جماعتیں ناکام ثابت ہو چکی ان کی حکومتوں میں پاکستان نے ترقی کی طرف نہیں تنزلی کی طرف سفر کیا ہے یہ تینوں پارٹیاں آئی ایم ایف کی غلامی اور عوام سے انتقام پر یقین رکھتی ہیں جماعت اسلامی صرف اللہ کی غلامی اور قوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل اب صرف جماعت اسلامی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سخا کوٹ، مردان، دیر پائین اور ٹیکسلا میں جلسوں ریلی اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ملک بھر سے سے مزید