اسلام آباد (نمائندہ جنگ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے ایک مرتبہ پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، دھند کے باعث گزشتہ روز بعض مقامات پر دن بھر سورج نہ نکل سکا، جس کے باعث جڑواں شہروں سمیت ملک کے زیادہ تر مقامات پر سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔