• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مین ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2023ء کا اعلان کر دیا۔

بھارت کے روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کا کوئی کرکٹر ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل نہیں ہے۔

بھارت کے شبمن گل، ویرات کوہلی، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور محمد شامی ٹیم میں شامل ہیں۔

ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور ایڈم زمپا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل، جنوبی افریقا کے ہینرک کلاسن اور مارکو جینسن بھی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید