پیرس (جنگ نیوز) ڈبلیو ٹی اے کی جانب سے ویمنز کی نئی درجہ بندی جاری کردی گئی جس میں سرینا ولیمز8330 پوائنٹس کے ساتھ بدستور ٹاپ پر جلوہ گر ہیں، گاربین مگروزا6712پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، اگنیسکاریڈونسکا5875پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، جرمن سٹار اینجلیک کیربر چوتھے، سیمونا ہالیپ پانچویں، وکٹوریا آذرنیکا چھٹے، اطالوی پلیئر روبریٹا ونسی ساتویں نمبر پر فائز ہیں۔ وینس ولیمز نے ایک درجہ بہتری حاصل کرتے ہوئے8ویں پوزیشن سنبھالی، میڈسن کیز نے بھی10ویں سے9ویں نمبر پر چھلانگ لگائی، پیٹرا کیوٹووا ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے10ویں پوزیشن پر براجمان ہوئیں، ٹیمیا بیزینسکی اور کارلوسواریز نیوارو بھی ایک ایک سیڑھیاں چڑھتے ہوئے11اور12ویں نمبر پر رونق افروز ہوئیں، بیلنیڈا بینسک کو5درجے پیچھے ہٹتے ہوئے آٹھویں سے13ویں نمبر پر آنا پڑا، سویٹولانا کزنٹسو، فلوویا پنیٹا، سمانتھا اسٹوسر، کیرولینا پلسکووا نے بالترتیب17.16.15.14ویں نمبر پر اپنی پوزیشن مستحکم کی ہوئی ہے، ڈومنیکا سبلکوا پہلے21ویں پوزیشن پر تھیں، انہوں نے ٹاپ20میں جگہ بناتے ہوئے18ویں نمبر اپنے نام کیا، جوہانا کونٹا18ویں سے واپس19ویں نمبر پر آگئیں، الینا سویٹو لینا ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے19سے20ویں نمبر پر چلی گئیں۔ دریں اثناء اے ٹی پی کی جانب سے جاری میز سنگز ٹینس کی نئی ریکنگ میں عالمی نمبرون کی پوزیشن پر سربیئن سٹار نووک جوکووک کا16950 پوائنٹس کے ساتھ قبضہ بدستور برقرار ہے، گزشتہ دنوں نئی جاری ہونے والی عالمی درجہ بندی کے ٹاپ20میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں آئی، اینڈی مرے کے اب بھی8915پوائنٹس اور انہوں نے دوسرے نمبر کو جلا بخشی، راجر فیڈرز نے6745کے ہمراہ تیسرا نمبر سنبھالا، رافیل نڈال چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں، اسٹینسیلس واورینکا پانچویں پوزیشن پر فائز ہیں، کائی نیشکوری چھٹی، فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی پانے والے ڈومنیک تھیم ساتویں، ٹوماس بریڈیچ آٹھویں، میلوس رائونک نویں اور رچرڈ گیسکوئٹ نے دسویں نمبر پر مضبوطی سے قدم جمائے ہوئے ہیں۔ 11ویں سے14ویں نمبروں پر بالترتیب ڈیوڈ گوفن، جوئے ولفریڈ سونگا، مارن کلک، ڈیوڈ فیرر جلوہ گر ہیں۔ 15واں نمبر روبرٹو بوٹسٹا نے ہتھیایا، 16ویں نمبر پر گیل مونفلز موجود ہیں، جون اسنر کی17ویں پوزیشن کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں، نک گریگوئس18ویں نمبر پر ہیں، برنارڈ ٹومک نے19ویں نمبر سنبھالا، جائلز سیمون ٹاپ20کے آخری پلیئر ہیں۔