بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اسلام آباد پریس کلب کے باہر جاری دھرنا کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد سے بلوچستان واپس روانہ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 27 جنوری کو بلوچستان میں جلسہ کریں گے۔
بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، سی پی پی اے نےدسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین کا حل ضروری ہے، بدقسمتی سے آج تک مسئلہ فلسطین اور کشمیرکاحل نہیں نکالا جاسکا۔
کراچی میں پورٹ قاسم، وائرلیس گیٹ کےقریب ڈمپر اور موٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔
لاہور سمیت پنجاب کے بعض دیگر علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں۔
شدید برف باری سے کئی استور اور شمالی بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے وقت کہا تھا کسی کو ہٹانے میں شامل نہیں ہوں گا، فضل الرحمان بھی شامل ہو جائیں گے۔
الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات نہ کروانے کا کیس سماعت کےلیے مقرر کردیا۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر نے 5 سالہ بچے کی جان لے لی، واقعے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔
وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پروگرام میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 70 اور کراچی کے 16 اسپتال شامل ہیں،
جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہو رہی ہے جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کسی آسائش کے لیے اور چور دروازے کے لیے بات نہیں کریں گے، پہلے بھی حکومت کے ساتھ بیٹھے تھے، بسکٹ کھائے، چائے پی اور کچھ نہیں ہوا ۔
خاران میں بھارتی حمایت یافتہ 15سے 20 دہشت گردوں نے دہشت گردی کی کارروائیاں کیں۔
گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے 28 اراکین کی رکنیت معطل کر دی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اراکین کی معطلی کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
قانونی نوٹس میں بتایا گیا ہے ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر 15 چالان کا ٹارگٹ دیا جاتا ہے،