واشنگٹن (جنگ نیوز) ایران نے امریکی بزنس مین ایلون مسک کے ادارے اسٹارلنک کی جانب سے ایران میں مواصلاتی مداخلت واضح طور پر ناکام بناد ی ہے۔ خبررساں ادارےکے مطابق اسٹارلنک کو ایران میں بڑے امتحان کا سامنا ہے، امریکی فوجی اور انٹیلی جنس ادارے بغور دیکھ رہے ہیں، کیونکہ وہ خود اسٹارلنک استعمال کرتے ہیں،چین بھی حیرانی سے جائزہ لے رہاہے۔جوبائیڈن کے دور کے سابق پنٹاگون کے سلامتی کے چیف نے اعتراف کیا ہے کہ کمیونیکیشن کی تاریخ کے ایک عجیب ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی ماہرین ماہرین سیٹلائٹ جیمرز اور سگنل اسپوفنگ جیسی تکنیکوں سے لیس ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیس ایکس، جو اسٹارلنک کی مالک ہے، نے اسی ہفتے ایرانیوں کے لیے یہ سیٹلائٹ سروس مفت کر دی، جس کے نتیجے میں مسک کی خلائی کمپنی ایک اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے مرکز میں آ گئی۔ اس اقدام نے امریکہ میں موجود انجینئرز کی ایک ٹیم کو ایسے علاقائی طاقت کے مقابل لا کھڑا کیا ہے جو سیٹلائٹ جَیمرز اور سگنل اسپوفنگ جیسی تکنیکوں سے لیس ہے۔