کراچی(رفیق مانگٹ)امریکی پابندیاں، ٹرمپ کی دھمکیاں، چا ہ بہار منصوبہ دفن ، بھارت کا ایران سے اسٹرٹیجک انخلا، بھارتی خواب چکنا چور، 120 ملین ڈالر کی ادائیگی کے بعد چاہ بہار سےعملی علیحدگی،ٹرمپ کی 25فیصد ٹیرف وارننگ کے بعد بھارت نے خاموشی سے چابہار سے ہاتھ کھینچ لیا، بھارت کی دہائی پر محیط چاہ بہار شراکت داری انجام کو پہنچی، بھارتی اخراج ،ویب سائیٹ بند، ڈائریکٹرز مستعفی، آپریشن ایران کے حوالے،چھ ماہ کی امریکی رعایت، مگر فیصلہ واضح،افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی کا خواب ادھورا۔ایران میں جاری شدید حکومت مخالف احتجاج، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت تجارتی دھمکیوں اور دوبارہ عائد کی گئی امریکی پابندیوں نے بھارت کے اسٹریٹجک منصوبے کو بڑا دھچکا پہنچا دیا ہے۔