• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: مہسا امینی کیس، مظاہروں کے دوران قتل میں ملوث شخص کو پھانسی

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

گزشتہ سال ایران میں ہونے والے مظاہروں کے دوران قتل کے الزام میں گرفتار شخص کو پھانسی دیدی گئی۔

ایرانی عدلیہ کے مطابق محمد غوبادلو کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سزائے موت دی گئی ہے۔

سزائے موت پانے والے شخص پر الزام تھا کہ اس نے ایک پولیس اہلکار کو قتل جبکہ 5 دیگر کو زخمی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں 2022 ہونے والے مظاہروں کے دوران قتل اور تشدد کے الزام میں اب تک 8 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں ستمبر 2022 کو حجاب کے قانون پر عمل نہ کرنے پر زیرحراست مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جن میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید