• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیکڑوں میزانیہ سازوں کو سالانہ اعزازیہ ادا کرا دیا

 اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات ونجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چیئرمین اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی آف دی کیبنٹ (ای سی سی) کی حیثیت سے حاصل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے ایف بی آر اس کی ملک بھر کی فیلڈ فارمیشنوں، فنانس ڈویژن، ریونیو ڈویژن، پرائیو یٹائزیشن ڈویژن، سٹیٹسٹیکل  ڈویژن، اکنامک آفیئرز ڈویژن کے سینکڑوں سینئر عہدیداروں افسروں اور اس عملے کو متعلقہ ڈویژن کے پرنسپل اکائونٹس افسروں کی سفارشات کے مطابق سالانہ اعزازیہ کی منظوری دے دی ہے یہ اعزازیہ ان کی رننگ بنیادی دو تین چار اور پانچ تنخواہوں (RUNNING BASIC PAY) کے مساوی سالانہ اعزازیہ  میزانیہ سازوں کو فی الفور ادا کرانا شروع کردیا ہے ۔
تازہ ترین