ملتان(سٹاف رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی مصالحہ جات کی تیاری ناکام بنادی، بتایا گیا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مرتضی ٹاؤن بوریوالا میں جعلی مصالحہ جات تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا،اس دوران 3 ہزار 450 پیکٹ جعلی مصالحہ جات ، 60 کلو معروف برانڈز کا پیکنگ میٹریل ضبط کرلیا گیا، جعل سازی کرنے پر گرائنڈنگ یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی ۔ فوڈ بزنس مالکان معروف برانڈز کے ڈبوں میں مصالحہ جات کی غیر قانونی پیکنگ کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر جعل سازی کرنے والوں کو رعایت نہیں دی جائے گی۔