ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان جیسمین لائنز کلب کی صدر عاصمہ ارسلان نے کہا ہے کہ حفظان صحت کی قابل قدر معلومات کی عدم فراہمی اور فقدان کے سبب خواتین میں بریسٹ کینسر سمیت معتدی امراض اور دیگر مہلک امراض کا پھیلاؤ شدت اختیار کر رہا ہے ،چھاتی کا کینسر بھی عام بیماریوں کی طرح ایک بیماری ہے ہمیں خواتین میں صحت کی شعوری تعلیمات اور پائیدار صحت کے اقدامات کو یقینی بنانا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان جیسمین لائنز کلب کے اجلاس میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا۔