ملتان (سٹاف رپورٹر)جنرل منیجرآپریشن میپکو انجینئر محمد اکرم سیال نے مظفرگڑھ میں تعمیر ہونے والی نئی میپکو کسٹمر فسیلیٹیشن سینٹر کی عمارت کا دورہ کیا اور عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی معیار اور عوامی سہولت کے پیش نظر فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیااور کہاکہ عوام کو بہترین اور فوری خدمات فراہم کرنے کے لئے تمام انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔