ملتان (سٹاف رپورٹر ) خرم خان لنگراہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق یا وابستگی نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ میرا ٹی ایل پی(تحریک لبیک پاکستان ) یا پاکستان تحریک انصاف سے کسی قسم کا تعلق، واسطہ یا رکنیت کبھی نہیں رہی۔