ملتان( سٹاف رپورٹر)شہریوں کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام ،پنجاب میں موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا آغاز،اس حوالے سے ویمن یونیورسٹی ملتان میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، موبائل وین کی جانب سے ویمن یونیورسٹی کچہری روڈ میں طالبات اور خواتین سٹاف کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں، اس موقع پر سی ٹی او ملتان محمد کاشف اسلم اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ بھی موجود تھیں، موبائل یونٹ ایف آئی آر کے اندارج کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے اور تجدید کرنے کی سہولیات بھی فراہم کرے گا۔