ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران مین بازار شریف پورہ کے انتخابات شریف قیادت گروپ بازی لے گیا، عرفان علی اکبر 87ووٹوںکی واضح برتری سے صدر منتخب ہو گئے، چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے عزیز الرحمان انصاری کی سربراہی میں معاونین شیخ عبدالندیم ، چوہدری اشفاق،عبدالمجید عابد،حافظ یاسر رحمان،اصغر بھٹی پر مشتمل قائم کردہ الیکشن کمیٹی نے انتخابات منعقد کرائے، کل 400ووٹوں میں سے 387ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں 6ووٹ مسترد ہوئے۔