ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا چین کی ژنجیانگ ایگریکلچرل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل یونیورسٹی اور ٹینگ چائنیز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ پر مشتمل پانچ رکنی وفد نے دورہ کیا اور خطے کی نمایاں فیڈ و مویشیوں کی صنعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے یونیورسٹی کے جاری منصوبوں پر تفصیلی پریزنٹیشن دی، جن میں روئی کی پیداوار، جانوروں کی افزائش نسل، فیڈ کی تیاری، اور پائیدار زرعی نظام شامل ہیں، جب کہ چینی وفد کے سربراہ ڈاکٹر ڈینگ شوانگ یی نےمشترکہ ڈپلومہ پروگرامز، فیکلٹی ٹریننگاور جانوروں کی افزائش و پائیدار لائیوسٹاک مینجمنٹ میں تحقیقی اشتراک پر گہری دلچسپی ظاہر کی،دورے کے دوران پشو پروری، مصنوعی القاح اور بیماریوں کے تدارک پر تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے، بعد ازاں وفد نے پولٹری فیڈ تیار کرنے والی مختلف انڈسٹریز اور کیٹل فارمز کا دورہ کیا۔