آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: میں ایک پلاٹ خرید رہا ہوں، آفس سے قرض لیا ہوا ہے، پلاٹ میں میری نیت طے نہیں ہے، گھر بھی بنا سکتا ہوں یا کچھ سال بعد بیچ دوں گا، آیا اس پلاٹ پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟
جواب: صورتِ مسئولہ میں چوں کہ پلاٹ کو خریدتے وقت حتمی طور پر تجارت کی نیت نہیں ہوگی، لہٰذا یہ پلاٹ تجارتی مال میں شامل نہیں ہوگا، اور اس پر زکوٰۃ فرض نہیں ہوگی۔