190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی نے جج محمد بشیر سے مکالمہ کرتے ہوئے توشہ خانہ میں نواز شریف اور زرداری کو 13 فروری کی تاریخ دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں روز سنتا ہوں کہ ایک کے بعد ایک کیس بنایا جا رہا ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کے کیسز بھی روز رکھیں تاکہ کام جلدی مکمل ہو، 8 سال پرانا کیس 13 فروری کو رکھا گیا، 4 سال پرانا کیس روز رکھا جاتا ہے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی ہمارے گواہان پیش ہونے ہیں، ان پر جرح ہونی ہے، میری استدعا ہے کہ کیس کی سماعت کل تک رکھیں۔
وکلاء صفائی کی جانب سے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔
بانی پی ٹی آئی نے جج سے استدعا کی کہ مجھے میرے وکلاء سے مشاورت کی اجازت دی جائے، بشریٰ بی بی کے آنے اور جانے سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہے، جیل کے اندر سخت سیکیورٹی ہے، ایک کاغذ تک نہیں لانے دیا جاتا۔
پراسیکیوٹر امجد پرویز نے کہا کہ نہیں سر، باہر زیادہ سخت سیکیورٹی ہوتی ہے۔
عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی۔
عدالت کی جانب سے ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کردی گئیں اور 6 فروری کی تاریخ فرد جرم کے لیے مقرر کی گئی ہے۔