راولپنڈی(این این آئی)سانحہ 9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے انتخابات سے دو دن قبل6 فروری کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔
جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9مئی سے متعلق کیسز کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات کی نقول فراہم کر تے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6فروریتک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ 9مئی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے خلاف 12اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 6مقدمات درج ہیں اور دونوں نے ان مقدمات کے سلسلے میں درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے۔