سکھر(بیورو رپورٹ : چوہدری محمد ارشاد) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں صوفی بزرگ حضرت خیر الدین شاہ المعروف جئے شاہ کے 419ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا افتتاح درگاہ پر چادر چڑھا کر کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ دین اسلام کو بڑھانے میں صوفیوں اور بزرگوں کا بڑا کردار رہا ہے، دنیا میں ان کی محنت سے بڑی تعداد میں لوگ اسلام میں داخل ہوئے، ہمیں صوفیوں اور بزرگان دین کے امن، محبت، بھائی چارگی کے پیغام کو عام کرنا ہے، آج پھر وقت آیا ہے کہ کچھ عناصر نے اسلام کے نام پر شیطانیت کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔