سرگودھا (مانیٹرنگ سیل )خوشاب روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار نے رکشے کو روک لیا جس میں موجود بیمار بچہ بروقت طبی امداد نہ ملنے پر جاں بحق ہو گیا۔سرگودھا میں خوشاب روڈ پر بیمار بچے کو ہسپتال لے جانے والے رکشے کو ٹریفک اہلکا ر سارجنٹ نے روک لیا ،ورثا کی منت سماجت پر بھی جانے کی اجازت نہ دی جس کی وجہ سے نومولود بچو رکشے میں ہی دم توڑ گیا ۔اس پر مشتعل ہو کر ورثا اور شہریوں نے ٹریفک اہلکار پر شدید تشدد کیا ،اسے تھپڑ مارے اور وردی پھاڑ دی ۔اس موقع پر شہریوں کی بڑ ی تعداد جمع ہو گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ٹریفک اہلکار کو شہریوں کے تشدد سے بچا یا ۔