اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے جمعہ کو ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف کے عبوری احکامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تل ابیب سے جاری اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اس وقت بڑی جنگ میں مصروف ہے۔
نتن یاہو کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین کے تحت اسرائیل کا دفاع جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ منظور کرنا نہ مٹنے والا سیاہ دھبہ ہے۔
واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے فلسطینیوں کی نسل کشی کیس میں جنوبی افریقا کے عائد کردہ الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے کیس نہ سننے کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے اسرائیل کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فورسز نسل کشی کے اقدامات روک دیں۔