اسلام آباد(ایوب ناصر)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نےجمعہ کو اڈیالہ سنٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ کیا.
عمران خان، چوہدری پرویز الٰہی ، شیخ رشید ، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے سیلوں کا معائنہ کیا ،ان سے ملاقات کی ، خیریت دریافت کی اور انہیں فراہم کی گئی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا.
سرکاری ذرائع کے مطابق آئی جی کے دورے کے دوران کسی سیاسی لیڈر نے جیل افسران اور ملازمین کے تعاون ، طبی سہولیات کی فراہمی اور رویہ کی شکایت نہیں کی، آئی جی نے جیل کے اندر جاری ٹرائل کے حوالے سے عدالت کی سکیورٹی اور انتظامات کو چیک کیا۔