اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے منشور تیار کر لیا،آج اعلان ہوگا۔ پارٹی قائدین عوام کو پارٹی کے انتخابی منشور کے نمایاں نکات سے آگاہ کریں گے،ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مسلم لیگ (ن) کا منشور تیار ہوگیا ہے، منشور آج بروز ہفتہ نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ تقریب میں باضابطہ طورپر جاری کریں گے، تقریب میں منشور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی ، پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور دیگر مرکزی راہنما بھی شریک ہوں گے ، پارٹی قائدین عوام کو پارٹی کے انتخابی منشور 2024کے نمایاں نکات سے آگاہ کریں گے، 8فروری کو عام انتخابات کے بعد حکومت ملنے کی صورت میں عوام اور ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کے اپنے ایجنڈے کو پیش کریں گے۔