لاہور میں باڈی بلڈنگ کے سالانہ مقابلوں میں مسٹر پاکستان کا اعزاز گل نواز نے حاصل کر لیا، جنید عظیم جونیئر مسٹر پاکستان قرار پائے۔
پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور کے مقامی ہال میں مسٹر پاکستان جونیئر مسٹر پاکستان، ماسٹرز پاکستان کے علاوہ نیشنل چیمپئن شپ کیلئے مقابلے بھی ہوئے۔
ان مقابلوں میں ملک بھر سے تن سازوں نے اپنی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔
جنید عظیم جونیئر مسٹر پاکستان بن گئے مسٹر پاکستان کا اعزاز گل نواز نے حاصل کیا۔ ماسٹرز پاکستان کشور علی منتخب ہوئے۔ چیمپئن شپ میں واپڈا نے پہلی آرمی نے دوسری اور ریلویز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فیڈریشن کے صدر طارق پرویز کا کہنا تھا کہ میرٹ پر مقابلے کرانے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔