شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)لاہور ہائی کورٹ نے شیخوپورہ میں عدالتوں کی کمی کے باعث 8سیشن کورٹس اور 16سول کورٹس کی نئی عمارتیں بنانے کے منصوبہ کی منظوری دیتے ہوئے ابتدائی تخمینہ کے مطابق 137.929ملین روپے کی رقم جاری کردی ہے ، اس رقم سے عدالتوں کا نیا بلاک ملٹی سٹوری بنایا جائے گا جس میں عدالتی افسروں اور بزرگ وکلاء کی سہولت کی خاطر الیکٹرانک لفٹ بھی لگائی جائے گی اور معمر اور معذور سائلوں کی خاطر ریمپ بنائے جائیں گے اس بلاک میں سائلوں کی سہولت کی خاطر لیٹرینیں بھی علیحدہ بنائی جائیں گی۔