• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کراچی کے باغ جناح میں 8 فروری کا فیصلہ ہو جائے گا: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعت اسلامی کراچی انجینیئر حافظ نعیم الرحمٰن---فائل فوٹو
امیرِ جماعت اسلامی کراچی انجینیئر حافظ نعیم الرحمٰن---فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی انجینیئر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آج کراچی کے باغ جناح گراؤنڈ میں 8 فروری کا فیصلہ ہو جائے گا، 8 فروری کو پیپلز پارٹی کو سرپرائز ملے گا۔

انجینیئر حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی کے باغ جناح گراؤنڈ  کا دورہ کیا۔

جماعتِ اسلامی یوتھ کے تحت ریلیوں کی آمد اور ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی تو ایسےخوشیاں منا رہی ہے جیسے ان کی بات ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجڑے ہوئے شہر کو پھر سے آباد کریں گے، کراچی سے مینڈیٹ لینے والی پارٹیوں نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔

انجینیئر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساڑھے 3 کروڑ عوام کے پاس تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ تک میسر نہیں۔

ان کا مزید  کہنا ہے کہ عوام کو وڈیروں اور جاگیرداروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے دیگر علاقوں کے عوام میں بھی رجحان بدل رہا ہے۔

واضح رہے کہ آج جماعتِ اسلامی کراچی کے باغِ جناح گراؤنڈ میں انتخابی ’جلسۂ اعلانِ کراچی‘ منعقد کر رہی ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق اور امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن جلسے سے خطاب کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید