وزیر آئی ٹی گلگت بلتستان ثریا زمان کا کہنا ہے کہ ہمارا مستقبل ٹیکنالوجی ہے۔
ثریا زمان نے یہ بات ایکسپو سینٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیر آئی ٹی گلگت بلتستان کا مزید کہنا ہے کہ گلگت میں 2021ء میں آئی ٹی کا ڈیپارٹمنٹ بنا تھا۔
اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے وہاں 2 سال میں اتنا کام کیا ہے جتنا 10 سال میں نہیں ہو سکتا۔