• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: مرتضیٰ زمان گردیزی

صفحات: 132، ہدیہ: 700روپے

ناشر: گردوپیش پبلی کیشنز۔

فون نمبر: 6780423 - 0318

زیرِ نظر کتاب کے مصنّف کا تعلق ملتان سے ہے، جو ہر دَور میں گہوارۂ علم و ادب رہا ہے۔ مرتضیٰ زمان غزل بھی کہتے ہیں، لیکن اب مناقب اور سلام ہی اُن کی شناخت بن چکے ہیں۔ کتاب میں ایک حمد، چھے نعتیں، 30مناقب، سلام اور 36 قطعات شامل ہیں۔ پیش لفظ کرامت گردیزی نے، جب کہ دیباچہ رضی الدّین رضی نے لکھا ہے۔ 

تقدیسی شاعری ہر ایک کے بس کی بات نہیں، ان اصناف پر وہی شاعر قلم اُٹھائے گا، جو اپنے دل میں مقدّس شخصیات سے عقیدت و مؤدت رکھتا ہو۔ مرتضیٰ زمان گردیزی کا ہر سلام ایک نیا آہنگ رکھتا ہے اور ہر منقبت، عقیدت و محبّت کی مظہر ہے۔ 

رضی الدّین رضی نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ’’ اَس کتاب کے پسِ ورق پر آپ نے مصنّف کا تعارف پڑھ لیا ہوگا۔‘‘ لیکن ہمیں وہ تعارف کہیں نظر نہیں آیا، اس کی جگہ ایک منقبت دے دی گئی ہے۔ بہرحال، تقدیسی شاعری کے ضمن میں یہ ایک اہم مجموعہ ہے۔