جدہ سے لاہور کی سعودی ایئر کی فنی خرابی کا شکار پرواز کے مسافروں کو ریاض سے متبادل طیارے میں منزل پر روانہ کر دیا گیا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سعودی ایئر کی جدہ سے لاہور کی پرواز ایس وی 734 روانگی کے سوا گھنٹے بعد 35 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں فنی خرابی کی نشاندہی ہوئی۔
پائلٹ کے رابطہ کرنے پر ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو ریاض انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کی ہدایت کی، بوئنگ 777 طیارے نے ریاض ایئر پورٹ پر باحفاظت لینڈنگ کی۔
سعودی ایئر ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل ٹیم نے معائنے کے بعد طیارے کو ناقابل پرواز قرار دے دیا جس پر مسافروں کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے لاہور کے لیے دوسرے طیارے میں روانہ کر دیا گیا۔
گزشتہ شیڈول کے مطابق پرواز ایس وی 734 نے آج صبح 10 بجے لاہور پہنچنا تھا۔