پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال راجن پور کا دوسرے صوبے کے کسی بھی اسپتال سے موازنہ کرلیں، فیصلہ ہوجائے گا۔
راجن پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے نام لیے بغیر بلاول بھٹو کے چیلنج کا جواب دے دیا۔
شہباز شریف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ چار سال جادو ٹونے میں لگ گئے لیکن کوئی کام نہیں کیا، اس علاقے کا سابق وزیر اعلیٰ جنوبی پنجاب کو لاہور بنا سکتا تھا مگر اس نے نہیں بنایا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ نے راجن پور میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا۔
شہبازشریف نے راجن پور میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان بھی کردیا۔