متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں ہمیں امن قائم کرنے کی سزا مل رہی ہے۔ ہم نے اس شہر کے خاطر امن قائم کیا ہوا ہے۔
ایم کیو ایم کے بلدیہ ٹاؤن کراچی میں عوامی رابطہ مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن ایم کیو ایم کی مشکل نشست ہے۔
انہوں نے کہا ایم کیو ایم ساری زبانیں بولنے والوں کو ایک کر رہی ہے۔ ہم اگر ن لیگ سے بات کر رہے ہیں تو اس پر پی پی پی کو سوچنا چاہیے۔ پی پی والوں ہمت کرو آج کے بعد ووٹ مانگنے ایم کیو ایم کے در پر نہیں آنا۔
انکا کہنا تھا کہ مگر پی پی کو الیکشن کے بعد ہمارے دروازے پر پھر سے ووٹ مانگنے آنا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا ایم کیو ایم کے بغیر کوئی حکومت نہیں بنتی۔ ہم سے بندوق کے زور پر کوئی تنکا برابر بھی کام نہیں کرواسکا۔
انہوں نے کہا کہ موت ہمیں نہیں ڈرا سکتی ہمارے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں۔ دنیا کی پوجا کرنی ہوتی تو ہم سینیٹر شپ چھوڑ کر نہیں آتے۔