لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد بلال حسن نے پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت کو پانچ سال کرنے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن و دیگر ان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ پارلیمنٹ نے تاحیات نااہلی کے قانون کو پانچ سال کرکے ترمیم کی ،رولز کے مطابق تاحیات نااہلی کے قانون میں پارلیمنٹ مخصوص ممبران کے ذریعے ترمیم نہیں کرسکتی ہے۔