• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انروا کے فنڈز میں کمی کرنا غیر انسانی ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ متعدد حکومتوں کا انروا کے فنڈز میں کمی کرنا غیر انسانی ہے۔

متعدد ممالک کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی کی فنڈنگ روکنے کے معاملے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے یہ بیان میںکہا گیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ فنڈز روکنے والے ممالک اپنا فیصلہ واپس لیں، فنڈنگ روکنے سے 20 لاکھ فلسطینیوں کو مزید مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کعہ فلسطینی پہلے ہی نسل کشی اور ایک انجنیئرڈ قحط کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ شرم ناک ہے کہ امریکا، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا اور فرانس نے انروا کی امداد روکی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل اور دائیں بازو کے گروپوں نے انروا کے خلاف کئی سال سے مہم شروع کر رکھی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید