• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی الزام، یورپی کمیشن نے بھی انروا کی امداد روک دی

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کا ٹرک غزہ سے مصر جانیوالے رفحا کراسنگ سے گزر رہا ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔
اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کا ٹرک غزہ سے مصر جانیوالے رفحا کراسنگ سے گزر رہا ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔

7 اکتوبر حملوں میں یو این امدادی ایجنسی (انروا) کارکنوں کے ملوث ہونے کے اسرائیلی الزام کے بعد یورپی کمیشن نے بھی اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کی امداد روک دی۔ 

برسلز سے عرب میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن نے کہا کہ فروری کے آخر تک انروا کو مزید فنڈ جاری نہیں کریں گے۔ 

وحشیانہ اسرائیلی بمباری سے تباہ حال غزہ کی خواتین اور بچے انروا کی جانب سے ملنے والی امداد کے لیے ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
وحشیانہ اسرائیلی بمباری سے تباہ حال غزہ کی خواتین اور بچے انروا کی جانب سے ملنے والی امداد کے لیے ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

یورپی کمیشن نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی تحقیقات کے نتائج پر فنڈنگ کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

یورپی کمیشن نے کہا کہ انروا اپنے تمام عملے کے بارے میں جلد از جلد تحقیقات مکمل کرے۔ 

واضح رہے کہ امریکا اور برطانیہ سمیت 10 ممالک  پہلے ہی انروا کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید