جی ڈے اے اور جے یو آئی نے کراچی اور عمر کوٹ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر کے ایک دوسرے کے حق میں امیدوار کو دستبردار کر لیا۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم غوری کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کے لیے جی ڈی اے نے کراچی میں اپنے امیدوار پی ایس 97 سے سید عزیر علی کو جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار محمد اسلم غوری کے حق میں دستبردار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسی طرح جمعیت علمائے اسلام ف نے جی ڈی اے کے امیدوار پی ایس 49 عمر کوٹ سے خضر حیات منگریو اور پی ایس 50 عمر کوٹ سے فقیر غلام نبی منگریو کے حق میں اپنے امیدواروں کو دستبردار کرا لیا ہے۔