• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس، سزا عمران اور شاہ محمود کی غلطی کا نتیجہ، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا ان کی اپنی غلطی کا نتیجہ ہے، انہوں نے سائفر کے حوالے سے ملک کو نہ صرف عالمی سطح پر بدنام کیا بلکہ اسے دنیا بھر سے تنہا کرنے کی کوشش کی تھی، اقتدار سے محرومی کے بعد عوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے سابق وزیر اعظم نے ملکی سلامتی کو دائو پر لگا دیا ، ملک کی تقدیر سے کھیلنے کی ناکام کوشش کی مگر پی ڈی ایم حکومت اور افواج پاکستان نے اپنی شاندار حکمت عملی سے اسے کامیاب نہیں ہونے دیا، انہوں نےکہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت نے اقتدار میں رہ کر ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا، خارجہ پالیسی کی ناکامی کے باعث ان کے دور میں پاکستان کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

ملک بھر سے سے مزید