• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال :سیلابی ریلےسےتباہی ، 30افرادجاں بحق

Chitral Flood Disaster Kills 30 People
سیلابی ریلےنے چترال کےعلاقے ارسون میں تباہی مچادی،مسجدشہید ہوگئی اورکئی مکانات سیلابی ریلےمیں بہہ گئے جس کے سبب نمازیوں سمیت 30افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ،ایک بچے کی لاش نغر سےبرآمدکی گئی ہے۔

ضلع ناظم مغفرت شاہ کاکہناہے کہ مقامی مسجد اور کئی مکانات سیلابی ریلےمیں بہہ گئےہیں۔مسجدمیں عبادت میں مشغول 10افرادبھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔دیگر جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ندی نالوں میں طغیانی ہےاور سیلابی صورتحال کی وجہ سےمتاثرہ پہاڑی علاقے ارسون میں امدادی کاموں میں مشکلات کاسامنا ہے۔

چترال،گلگت اورغذر میں مون سون بارشوں اوربرف پگھلنےکی وجہ سے محکمہ موسمیات نے سیلابی صورتحال سے دو روزپہلے ہی خبردارکیاتھا۔
تازہ ترین