• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: ایک صاحب نے کسی کو اپنا موبائل استعمال کرنے کے لیے دیا، جنہیں دیا تھا ان کے ہاتھ سے موبائل نیچے گرگیا ،جس سے موبائل کا شیشہ ٹوٹ گیا، کیا یہ صاحب جن سے موبائل ٹوٹا ہے، ان سے اس کی قیمت لے سکتے ہیں؟

جواب: صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص سے غیر ارادی طور پر موبائل گرا ہے تو وہ اس شیشے کی قیمت کا ضامن نہیں ہوگا، لہٰذا موبائل کا مالک اس نقصان کا مطالبہ نہیں کرسکتا۔ البتہ اگر موبائل کا شیشہ مذکورہ شخص کی کوتاہی کی وجہ سے ٹوٹا ہے اور کوتاہی ثابت ہوجاتی ہے تو مالک کو نقصان کے مطالبے کا حق ہوگا۔