آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال:1. کیا گھر میں کھلونے ( فوم سے بنے ہوئےجانور اور گڑیا) رکھناجائز ہے؟
2. کیا ان کےگھر میں ہوتے ہوئے نماز ہو جاتی ہے ؟
جواب:1. ایسے کھلونے جو جاندار کے مجسمے ہوں، جیسے بھالو، گڑیا وغیرہ، ایسے کھلونوں کی خرید و فروخت کرنا اور ان کو گھر میں رکھنا ناجائز ہے، کیوں کہ یہ مورتی اور بت ہیں، ایسے کھلونے گھر میں رحمت کے فرشتوں کے داخل ہونے میں رکاوٹ کا باعث بھی بنتے ہیں۔
2. مذکورہ کھلونے اگر نمازی کے سامنے قبلہ کی جانب میں ہوں، یا نمازی کے سر کے اوپر ہوں، یادائیں طرف یا بائیں طرف ہو یا پیٹھ کے پیچھے ہو تو ان تمام صورتوں میں نماز مکروہ ہوگی، سب سے زیادہ کراہت اُس وقت ہے جب مذکورہ کھلونے نمازی کے سامنے قبلہ کی جانب ہوں، پھر اس وقت ہے جب مذکورہ کھلونے سر کے اوپر معلق (لٹکے ہوئے )ہوں، پھر جب وہ دائیں طرف ہوں، پھر جب وہ بائیں طرف ہوں، پھر جب وہ پیٹھ کے پیچھے ہوں۔