• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ میں مسلح شخص نے امریکی کمپنی کی فیکٹری میں لوگوں کو یرغمال بنالیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ترکیہ میں ایک مسلح شخص نے امریکی کمپنی کی فیکٹری میں لوگوں کو یرغمال بنالیا۔

استنبول سے پولیس کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے سب سے بڑے شہر میں فیکٹری میں مسلح شخص نے لوگوں کو یرغمال بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق ابھی یہ معلوم نہیں کہ فیکٹری میں کتنے لوگ یرغمال ہیں، فیکٹری کے اطراف کی سڑکیں آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

مسلح شخص کی جانب سے یہ اقدام ممکنہ طور پر غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید