• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت، مطالبات کے حق میں مظاہروں کو 1 ماہ مکمل، مذاکرات ناکام

گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ، غیر مقامی افراد کو معدنیات کے لیز پرمٹ کے اجرا اور این ایف سی میں حصہ نہ دیے جانے سمیت 15نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر جاری دھرنے کے خاتمے کے لیے حکومت اور ایکشن کمیٹی میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔گلگت میں منفی آٹھ درجہ حرارت اور برف باری کے باوجود مطالبات کے حق میں جاری دھرنوں اور مظاہروں کو ایک ماہ مکمل ہو گیا جبکہ شدید موسمی حالات کے باوجود عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومتی رویے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے اگلے مرحلے میں خواتین اور بچوں کو بھی دھرنے میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید