راولپنڈی (جنگ نیوز)ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانی مزدوروں کی میتیں سرکاری حکام کے حوالے کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحد کے راہداری گیٹ پر ایرانی بارڈر پر سیکیورٹی گارڈز نے میتیں حوالے کیں۔اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے پاک ایران سرحد کے راہداری گیٹ پر مقتول پاکستانی مزدوروں کی میتیں وصول کیں۔