• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ ٹینس سیریز بھی ہونی چاہیے: بھارتی ٹینس کوچ ذیشان علی

بھارتی ٹینس کوچ ذیشان علی، فائل فوٹو
بھارتی ٹینس کوچ ذیشان علی، فائل فوٹو

بھارتی ٹینس ٹیم کےکوچ ذیشان علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہمارا بہت خیال رکھا جا رہا ہے۔

بھارتی ٹینس ٹیم کےکوچ ذیشان علی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت سخت مقابلہ ہوگا، یہ نیا مقابلہ ہے اور ہم اسے جیتنا چاہتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جب سے ہم پاکستان آئے ہیں ہمارا بہت خیال رکھا جا رہا ہے۔

ذیشان علی نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ ٹینس سیریز بھی ہونی چاہیے۔

دوسری جانب، بھارتی ٹینس کھلاڑی رام کمار کا کہنا ہے کہ ہماری تیاری اچھی ہے اس لیے اچھے مقابلے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ مقابلہ 3 اور 4 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید