• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ٹرک کمپنی نے پولیس کی کاروں پر ٹریکنگ ڈیوائس لگوادی

چین میں ٹرک کمپنی کی مالک خاتون نے پولیس سے بچنے کےلیے پولیس کی کاروں پر ٹریکنگ ڈیوائس نصب کروا دی۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ چین کے صوبے ہوبیی کے شہر ژیانگ یان میں ٹرکوں کی فلیٹ کی مالکن اس وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت میں آئی جب اس نے اپنے علاقے میں ٹرکوں کو پولیس کی پہنچ سے دور رکھنے کے لیے پولیس موبائلز پر جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائسز نصب کرانے کا اعتراف کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس نے اپنے ٹرکوں کو پولیس کی دستبرد سے دور رکھنے کے لیے پولیس کی 11 میں سے 6 گاڑیوں میں یہ ڈیوائس فٹ کروائے۔ خاتون کی یہ اسکیم اس وقت پکڑی گئی جب حادثاتی طور پر ٹریفک لا انفورسمنٹ بریگیڈ کی گاڑیوں کی معمول کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کے چیسز پر نصب ایک پراسرار سیاہ رنگ کا باکس ملا۔ 

جب اسکی مزید تفتیش کی گئی تو یہ انکشاف ہوا کہ یہ باکس ایک جی پی ایس ڈیوائس پر مشتمل ہے، اور جب سم کارڈ کی کا جائزہ لیا گیا تو پولیس کے سامنے ساری صورتحال آگئی جس پر خاتون سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

خاتون کو آٹھ روز کی ایڈمنسٹریٹو قید اور پانچ سو یوآن (70 ڈالر) جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید