• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میسی کی بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کیخلاف عوامی مظاہرہ

بیونس آئرس( جنگ نیوز) لیونل میسی کے سیکڑوں پرستار بارش کے باوجود ارجنٹائن کے دارالحکومت میں جمع ہوئے، ان کا مطالبہ فٹ بال اسٹار سے انٹرنیشنل میچز سے ریٹائرمنٹ واپس لے کر ملکی ٹیم میں واپسی تھا ۔ میسی نے گزشتہ ہفتے امریکہ میں کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں چلی سے پینلٹی شوٹس میں ہارنے کے بعد ارجنٹائن کی قومی ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر لوگ میسی کی حمایت میں ہیں جبکہ کھیل شخصیات، فنکاروں اور سیاستدانوں نے اس فٹ بال سٹار سے ٹیم میں واپسی کی اپیل کی ہے۔ شہر میں لگے بل بورڈز اور بینرز آویزاں کیے گئے جن پر ان سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی گئی ہے ۔ سردی اور بارش کی وجہ سے شہر میں سیکڑوں پرستار ہی موجود رہے۔ تیرہ سال کی عمر میں بارسلونا سے منسلک والے میسی کو ارجنٹائن میں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ ملک کو کوئی بھی بڑا ٹائٹل نہیں دلا سکے ہیں جبکہ بارسلونا کے لیے انہوں نے کئی کامیابیاں دلائی ہیں۔ بیونس آئرس میں ریلی کے دوران ایک پرستار نے کہا کہ میسی تاریخ کا، ارجنٹائن اور بین الاقوامی فٹ بال کا بہترین کھلاڑی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں اگلے ہزاروں سالوں میں اس جیسا کوئی دوسرا دیکھنے کو ملے گا۔ 
تازہ ترین