• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: پی پی 35 سے امیدوار چوہدری یوسف کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پنجاب کے شہر وزیر آباد کے حلقے پی پی 35 سے آزاد امیدوار چوہدری یوسف کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن ریٹرننگ آفیسر منیر ملک نے جاری کر دیا۔

ریٹرننگ آفیسر منیر ملک نے کہا کہ ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن کے بعد چوہدری یوسف پی پی 35 سے امیدوار نہیں رہے۔

دوسری جانب چوہدری یوسف کے بیٹے عمر یوسف نے کہا ہے کہ چوہدری یوسف کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جھوٹا ہے، وہ 9 روز سے گرفتار ہیں۔

عمر یوسف کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے دوران ہمیں والد کی الیکشن سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن ملا۔

انہوں نے کہا کہ درخواست گزار نوید کے پاس ہمارا کوئی پاور اٹارنی بھی نہیں۔

واضح رہے کہ وزیر آباد کے حلقے پی پی 35 سے آزاد امیدوار چوہدری محمد یوسف کو 28 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد یوسف 9 مئی سمیت مختلف واقعات میں مطلوب ہیں، وہ 9 مئی کے بعد سے روپوش تھے۔

قومی خبریں سے مزید