کرک (نامہ نگار )قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے ساتھ پروگرام ہیں ہم تعصب نہیں کرتے ہیں اختلاف کرتے ہیں ملک میں بے خیائی عریانی پیدا کرنے والوں کا راستہ قوم نے روکنا ہوگا ، بیرونی قوتوں کا ایجنڈا یہاں پر نہیں چل سکتا، بیرون مما لک سے ڈالرکھا ئے گئےہیں ، سا ڑ ھے 3سال میں معیشت کا بیڑہ عرق کیا گیا،میں مسلمان ہوں اسلامی معاشرہ رکھتا ہوں بیرونی قوتوں کا ایجنڈا یہاں پر نہیں چل سکتا اس پر اپنے لوگوں نے دعویٰ کیا ہیں کہ اس نے باہر ملکوں سے وافر مقدار میں فنڈ کھایا ہیں اسرائیل سے 29لاکھ ڈالر موساد سے 29لاکھ ڈالر بھارت امریکا اور برطانیہ سے بھی خاصہ حصہ وصول کیا ہیں خیرات ہسپتالوں کے نام پر یہ کھیل رچایا ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیل چوک کرک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں جلسہ عام سے ملک عماد اعظم ایڈوکیٹ میاں نثار گل مفتی محمود مولانا نور زمان ضلعی۔امیرمولانا میرزاقیم خان اور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا ۔