5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیرمیں 857 کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے، شہدا میں 17 خواتین اور 28 کمسن لڑکے شامل ہیں۔
کشمیری میڈیا کی رپورٹ میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر جاری کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی کر رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی کو کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔
کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنا اور سرکاری ملازمتوں سے نکالنا بھارتی حکومت کا معمول بن چکا ہے اور وادی میں آزادی صحافت پر پابندیوں،صحافیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مقبوضہ وادی میں بھارت کی وحشیانہ کارروائیاں عالمی برادری کےلیے سنگین چیلنج ہیں، 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی، اس اقدام کا مقصد وادی کی مسلم اکثریتی حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔