• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاول و سیہون: الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر سرکاری ملازمین کو گرفتار کرنیکا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سجاول اور سیہون سے الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر سرکاری ملازمین کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سجاول کے حلقے پی ایس 74 سے انتخابات کی ڈیوٹی سے غیر حاضر 300 سے زائد اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

ریٹرننگ افسران (آر او) نے کہا ہے کہ ایس ایس پی سجاول غیر حاضر ملازمین کو گرفتار کر کے پیش کریں۔

میڈیکل افسران، اساتذہ و دیگر سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سیہون سے الیکشن ڈیوٹی سے 134 سرکاری ملازمین غیر حاضر ہیں۔

سیہون کے حلقے پی ایس 77 کے آر او محمد علی گوپانگ کی زیرِ صدارت ہنگامی اجلاس ہوا۔

ریٹرننگ افسر نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کو گرفتار کر کے ڈیوٹی پر لایا جائے گا، ملازمین کی اکثریت نے حاضری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

قومی خبریں سے مزید